0

ٹیگور ہال سرینگر میں نوجوان شاعریامن یوسف کی لکھی کتاب’ ابھی پرواز باقی ہے‘ کی رسم اجرائی

سری نگر،07 جون(یو این آئی) جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژوکر پٹن کشمیر کی جانب سے آج ٹیگور ہال سرینگر میں ایک روزہ عالی شان ادبی کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران نوجوان شاعر یامن یوسف کی لکھی کتاب ابھی پرواز باقی ہے کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
تقریب کی صدارت معروف شاعر ، نقاد ، ترجمہ کار اور ساہتیہ ایکاڈمی کشمیر ی ایڈوائزری بورڈ کے کنونیئر پروفیسر شاد رمضان نے کی۔ ان کے ساتھ صدارت میں دین ایکاڈمکس کلسٹر یونیورسٹی دیبا سرمد مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروگرام میں موجود تھی۔
اس موقعے پر نوجوان فنکاروں کے ایک گروپ نے یامن یوسف کے کلام کو گا کر حاضرین کے دل موہ لئے۔
دوسری نشست میں ایک عالی شان مشاعرہ منعقد ہوا جس میں وادی کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوے تین درجن سے شعراءحضرت نے اپنا کلام پیش کیا۔
نظامت کے فرائض معروف شاعرشوکت شہباز نے انجام دئے ، پروگرام میں موجود شعراء،قلم کاروں اور عام لوگوں کی کثیر تعداد نے ساگر کلچرل فورم کے کام کو سراہتے ہوے ساگر نظیر اور تنظیم کے ساتھ وابستہ باقی ممبران وعہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تنظیم جموں وکشمیر کی پہلی ادبی اور ثقافتی تنظیم ہے جو بنا کسی مالی معاونت یا معاوضے کے جموں وکشمیر کے چپے چپے پر جا کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔
یاد رہے آج کی تقریب پچھلے دس سالوں میں ساگر کلچرل فورم کی تین سو ویں تقریب تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں