0

پائین شہرمیں کہیں پر کم اورکہیں پر اوسط درجے کی ووٹنگ ریکارڈ کی گئی

سری نگر،13مئی(یو این آئی) جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پائین شہر کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر قلیل تعداد میں ووٹنگ کی شرح ریکارڈ کی گئی ۔ گر چہ چند ایک پولنگ اسٹیشنوں پر اچھی خاصی پولنگ دیکھنی کو ملی تاہم مجموعی طورپر شہر خاص میں ووٹنگ کی شرح نہایت ہی کم رہی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے پائین شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنے کے بعد جو اعدادوشمار جمع کئے ان کے مطابق حساس ترین علاقہ ملہ رٹہ میں قائم پولنگ اسٹیشن نمبر 21میں سہ پہر چا ر بجے تک 516میں سے صرف 30ووٹ ہی ڈالے گئے گئے تھے (مرد22اور خواتین8)۔
ملہ رٹہ کے ہی پولنگ اسٹیشن نمبر 21بی میں سہ پہر چار بجے تک 266میں سے صرف 13ووٹ ریکارڈ کئے گئے (مرد دس ، خواتین تین )۔ تجگری محلہ نوہٹہ پولنگ اسٹیشن نمبر 118میں سہ پہر چار بجے تک 816میں سے 380ووٹ ڈالے گئے تھے (مرد 207اور خواتین 173)۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 119سکندر پورہ نوہٹہ میں تین بجے تک 858میں سے 207ووٹ پڑے تھے جن میں مرد 122اور خواتین 85شامل تھیں۔ سیدہ پورہ نوہٹہ پولنگ بوتھ میں سہ پہر تین بجے تک 846میں سے 197ووٹ پڑے تھے جن میں مرد 115اور خواتین 82ووٹر ز تھے۔
زینہ کدل سری نگر میں میرج ہال میں قائم پولنگ اسٹیشن ملک پورہ میں سہ پہر تین بجے تک 189میں سے 21ووٹ، پولنگ اسٹیشن نمبر 19میں 513میں سے 53، پولنگ اسٹیشن نمبر 19میں 236میں سے 24اور پولنگ اسٹیشن چلپان کوچہ میں 416میں سے 93ووٹ ہی کاسٹ ہوئے تھے۔
پولنگ اسٹیشن قاضی یار میں سہ پہر چار بجے تک 374میں سے 26(مرد21، خواتین پانچ )ووٹ پڑے تھے۔ایم آر گنج پولنگ اسٹیشن 93میں سہ پہر چار بجے تک 141میں سے 40ووٹ(مرد26، خواتین 14)ووٹ ڈالے گئے ۔ایم آر گنج پولنگ اسٹیشن 97میں 417میں سے 33ووٹ (مرد 21خواتین12)ووٹ پڑے تھے۔ایم آر گنج پولنگ اسٹیشن 90میں 269میں سے 12(مرد نو اور خواتین تین )ووٹ ڈالے گئے تھے ۔
پائین شہرکے ہی رہباب صاحب عالی کدل میں 563میں سے 80(مرد53خواتین 27)ووٹ پڑے تھے۔ٹھگہ باب صاحب پولنگ اسٹیشن میں سہ پہر چار بجے تک 773ووٹوں میں سے 81ووٹ (مرد 52، خواتین 29)ووٹ ڈالے گئے تھے۔گنز کھڈ پولنگ اسٹیشن پر 486میں سے 89(مرد 59اور خواتین 30)ووٹ ڈالے گئے تھے۔ سہ یار پولنگ بوتھ پر سہ پہر چار بجے تک 681میں سے 158(مرد 105، خواتین 53)ووٹ پڑے تھے۔
پائین شہر کے اسلامیہ اسکول راجوری کدل میں سہ پہر چار بجکر 30منٹ تک 396میں سے 16(مرد 8خواتین 8)ووٹ ڈالے گئے تھے۔
اسلامیہ اسکول میں ہی قائم دوسرے پرلنگ بوتھ پر 190میں سے 14(مرد دو ، خواتین بارہ )۔ اسلامیہ اسکول کے تیسرے پولنگ اسٹیشن میں 1127ووٹوں میں سے 147ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں مرد 45اور خواتین 102ہیں۔بتادیں کہ اسلامیہ ہائی اسکول میں ماضی کے الیکشن میں بائیکاٹ کا خاصا اثر رہتا تھا لیکن اس بار یہاں پر بھی اچھے خاصے ووٹ ڈالے گئے۔
اسلامیہ کالج سری نگرمیں سہ پہر چار بجکر 30منٹ تک 436میں سے 43(مرد 30خواتین 13)ووٹ ڈالے گئے–
اسلامیہ کالج کے دوسرے پولنگ اسٹیشن پر 955میں سے 264ووٹ (مرد 152اور خواتین 112)ووٹ ریکارڈ کئے گئے ۔
گرلز ہائیر سکنڈری اسکول مخدوم صاحب نوہٹہ میں سہ پہر چار بجکر تیس منٹ تک ایک پولنگ بوتھ پر 653میں سے 214ووٹ (مرد 142اور خواتین 72)ووٹ ہی پڑے تھے۔
گرلز ہائیر سکنڈری اسکول کے دوسرے پولنگ اسٹیشن پر 1003ووٹوں میں سے 310ووٹ ہی فال ہوئے تھے۔
پائین شہر کے حساس ترین علاقہ نوہٹہ کے بائز ہائی اسکول میں قائم چارپولنگ اسٹیشن پر سہ پہر پونے پانچ بجے تک بہت کم ووٹ ہی پڑے تھے۔
نوہٹہ بائز ہائی اسکول کے پولنگ اسٹیشن 114میں سہ پہر پونے پانچ بجے تک 237میں سے 44، دوسرے پولنگ اسٹیشن پر 686میں سے 40، تیسرے پولنگ اسٹیشن پر 1227میں سے 154اور چوتھے پولنگ بوتھ پر 232میں سے صرف 29ووٹ ہی کاسٹ ہوئے تھے۔
شہر خاص میں سال 2019میں بھی ووٹنگ کی شرح نہایت کم ہی ریکارڈ ہوئی گر چہ اس بار ووٹنگ شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم مجموعی طورپر زیادہ تر لوگوں نے ووٹنگ عمل سے دوری ہی بناکے رکھی۔
پائین شہر کے عید گاہ ، کاوڈارہ ، نوا کدل ، صفا کدل علاقوں میں بھی سہ پہر چاربجے تک جزوی ووٹنگ درج ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں