0

پونچھ :لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلوں میں آتشزدگی کی واردات

جموں،20مئی(یو این آئی) جموں میں لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلی علاقوں میں آتشزدگی کی مسلسل وارداتیں رونما ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی پر ممکنہ دراندازی کے واقعات کو ناکام بنانے کی خاطر رات کی پیٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلی علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے آگ کی وارداتیں رونما ہونے کے بعدبارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک کرشنا گھاٹی سیکٹر میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ایک وسیع الریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق فوج اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چونکہ زیرو لائن کے نزدیک جنگلی علاقوں میں بھی آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار جہاں ایک طرف آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں وہیں جنگجوں کی طرف سے جنگل میں آتشزدگی کی آڑ میں دراندازی کرنے کی کوششوں پر بھی نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں