0

پونچھ میں فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

جموں، 31 مئی :جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بفلیاز علاقے میں گذشتہ شب دہشت گردوں کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد سیکورٹی فورسز نے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی شب دہشت گردوں کے چھپنے کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پونچھ کے مہر بفلیاز کے ڈھیرہ کی گلی جنگل علاقے میں تلاشی آپریشن شرع کر دیا انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جائے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یو این آئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں