0

پونچھ :ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی چناوی ریلی میں چاقو زنی کا واقع ، تین افراد زخمی

جموں،19مئی(یو این آئی) جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں نیشنل کانفرنس کی ریلی میں چاقو زنی کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔
اطلاعات کے مطابق مینڈھر میں اتوار کے روز نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے علاوہ این سی امیدوار میاں الطاف بھی موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ انتخابی جلسے کے دوران دو گروپوں کے درمیان اچانک تصادم شروع ہوا جس دوران تیز دھار والے ہتھیار کا آزادانہ طورپر پر استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ جائے وقوع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے سہیل احمد ساکن قصاب مینڑھر کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے جبکہ مزید دو زخمیوں کی پہچان یاسر احمد اور عمران احمد کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے اس واقعہ کو سیکورٹی چوک قرار دے کر اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں