0

پُراسراراموات،دل کا دورہ اورخودکشی کے واقعات سوپور،سری نگر اور گاندربل میں 4انسانوں کا ضیاں

سری نگر:۳ ،اپریل:جے کے این ایس : پُراسراراموات اور حرکت قلب بندہونے نیز خودکشی کے الگ الگ واقعات میں 4انسانوں کا ضیاں ہوا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابقضلع بارہمولہ کے مشہور قصبہ سوپور میں کے چنکی پورہ علاقے میں بدھ کو ایک نامعلوم لاش برآمد کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ بدھ کے روز کچھ راہگیروں نے شیخ صاحب چنکی پورہ کے مقام پر دریائے جہلم کے قریب ایک لاش پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے نعش اپنی تحویل میں لی اور اس شخص کی شناخت اور ضروری تحقیقات شروع کردی ہے۔اس دوران سری نگر میں ایک معمر سیاح کوضلع کے سرکٹ ہاو ¿س ایریا میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاح63سالہ رومیش گوتم ولد مرحوم جی ڈی گوتم ساکن بیربل روڈ جنگ پورہ ساو ¿تھ ایسٹ دہلی کو سری نگرکے سرکٹ ہاو ¿س چرچ لین سری نگر میں مشتبہ حالت میں پڑا پایا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ اس شخص کو پولیس اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اسپتال میں طبی وقانونی رسمی کارروائیاں مکمل کر نے کے بعد پولیس نے اس معاملے میں سیکشن 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے۔اُدھر وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ریل پتھری بالتل علاقے میں منگل کی دیر شام کو دل کا دورہ پڑنے سے ایک مزدور مزدور کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ بیکن 122 آر سی سی کا ایک مزدور عبدالرشید بٹ ولد علی محمد ساکن کلاں گنڈ ریل پاتھری بالتل گاندربل میں بے ہوش ہو کر گر گیا۔انہوں نے بتایا کہ مزدور کو پی ایچ سی سونمرگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ذرائع نے کہا کہ مزدور کی موت کی بظاہر وجہ دل کا دورہ لگتی ہے جبکہ ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دریں اثناءوسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے پالپورہ نورباغ علاقے میں بدھ کے روز ایک31 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکا لیا۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پالپورہ نورباغ کے ایک رہائشی 31 سالہ شخص نے اپنے گھر میں خود کو لٹکا ہوا پایا۔مذکورہ شخص کو صدر اسپتال لے جایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے ڈاکٹروں نے پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا۔ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں