0

پہلے مرحلے میں ووٹنگ این ڈی اے کے حق میں ہوئی: مودی

چک بلاپور، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) اور وکست بھارت کے حق میں ووٹنگ ہوئی ہے۔
کرناٹک کے چک بلا پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں این ڈی اے کے حق میں بڑے پیمانے پر ووٹنگ ہوئی ہے، جس نے ملک کا جوش و خروش نمایاں کردیا ہے۔ انہوں نے کہا “پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ملک کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور میں یہ جوش یہاں بھی دیکھ سکتا ہوں۔ پہلے مرحلے میں ووٹنگ این ڈی اے اور وکست بھارت کے حق میں ہوئی ہے۔
اپوزیشن اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا گروپ میں قیادت کا فقدان ہے اور اس کے پاس مستقبل کے لیے کوئی ویژن نہیں ہے اور اس کی تاریخ گھپلوں سے بھری پڑی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ’’انڈیا گروپ میں اس وقت مستقبل کے لیے قیادت اور وژن کی کمی ہے اور ان کی تاریخ گھپلوں سے بھری پڑی ہے۔ چک بلاپور اور کولار کا پیغام واضح ہے، ایک بار پھر مودی حکومت۔
اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے لوگوں سے آشیرواد طلب کیا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی، جس میں مفت راشن اور صحت کی دیکھ بھال کا التزام شامل ہے جو معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے اپنی لگن کو اجاگر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے تعلیم اور مالی امداد فراہم کرنے میں حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے درج فہرست ذاتوں اور قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) برادریوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا، جس سے پچھلی دہائی میں لاکھوں لوگ غریبی کی لکیر سے اوپر اٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں