0

ڈوڈہ سڑک حادثے میں نو افراد زخمی

جموں،18مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پل ڈوڈہ کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر کے باعث نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح پل ڈوڈہ کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب منی بس اور انوا گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبتے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں