0

کانگریس جب خصوصی درجہ دے سکتی ہے تو بر سر اقتدار آنے کے بعد بھی کچھ بہتر دینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے: غلام احمد میر

سری نگر، 23 مئی :کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ اگر کانگریس جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دے سکتی ہے تو دوبارہ بر سر اقتدار آنے کے بعد بھی کچھ بہتر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کے لئے پہلے ہی ایک قرار داد پاس کیا ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘پانچ اگست 2019 کو جو فیصلے لئے گئے اس کے بعد 6 اگست 2019 کو کانگریس نے قرار داد پاس کیا کہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ جد و جہد میں شانہ بشانہ رہیں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘سب جانتے ہیں جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ جواہر لعل نہرو نے دیا تھا، کانگریس جب دفعہ 370 دے سکتی ہے تو واپس اقتدار میں آنے کے بعد کچھ بہتر دینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے’۔
مسٹر میر نے کہا کہ ہمیں اسمبلی الیکشن میں بھی ایک مضبوط اتحاد بنانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی خوشیوں کو واپس لوٹایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں نے جو یہاں الیکشن ہوں گے وہ بھی بہت ہی چلینجنگ انتخابات ہوں گے۔ان کا کہنا تھا: ‘دس برسوں سے ملک میں بی جے پی نے جو حالات بنائےہیں ان کو دیکھتے ہوئے پارٹیوں کو مل کر ان کا مقابلہ کرنا پڑا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں