0

کانگریس میں ہمت تودفعہ 370کی واپسی کااعلان کرے:وزیر اعظم

گزشتہ10سالوں میں انتہاپسندی کا خاتمہ،اگلے5سالوںمیں ترقی کی نئی بلندیاں
سری نگر:۲۱،اپریل:جے کے این ایس : وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس کو چیلنج کیا ہے کہ ثانی الذکرجماعت دفعہ 370 کو واپس لانے کا اعلان کرے ۔انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور پتھراو ¿ اب انتخابی مسائل نہیں ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق اودھم پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ اگر ملک کے لوگ کانگریس کی طرف نہیں دیکھیں گے،اگر اس جماعت نے آرٹیکل 370 کو واپس لانے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر اور باقی ملک کے درمیان آرٹیکل 370 کی رکاوٹ کھڑی کر دی ہے،جس کو ہم اگست2019میں دُورکردیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ”یہاں کی سیاسی جماعتیں جموں و کشمیر کو پرانے دنوں میں لے جانا چاہتی ہیں جب ان کے لئے سیاست اور انتخابات کا مطلب پارٹی، پارٹی اور پارٹی کےلئے تھا لیکن مودی حکومت نے اس رکاوٹ کو ختم کردیا ہے۔“انہوں نے کہا کہ اب نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس باہر جا رہے ہیں اور دوسری ریاستوں کے لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کہ آرٹیکل370 کی منسوخی سے انہیں کیا فائدہ ہوا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ جموں و کشمیر کی خواتین سے پوچھیں کہ ان کے حقوق کیسے واپس کئے گئے ہیں۔ دلتوں اور والمیکیوں سے پوچھیں جنہیں آئین میں وہ حقوق مل گئے ہیں جو اس آرٹیکل کی منسوخی تک نہیں تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کو دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور پتھراو ¿ سے نجات مل گئی ہے اور وادی کے مزید نوجوان اس لعنت کی طرف راغب نہیں ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2014کے بعد سے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو مضبوطی دی گئی ہے لیکن ان پارلیمانی انتخابات کے دوران یہ مزید مسائل نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پہلے، ویشنودیوی اور امرناتھ یاترا کو پرامن طریقے سے چلانا ایک بڑا کام ہوا کرتا تھا اور جب یاترا کا ایک دن پرامن طریقے سے گزر جاتا تھا، تو لوگ سوچتے تھے کہ اگلے دن اسے پرامن کیسے بنایا جائے۔ گزشتہ10 سالوں میں، ہم نے دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے اور اگلے5 سالوں میں آپ ترقی کی نئی بلندیوں کو دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں