0

کشتواڑ میں خاتون منشیات فروش پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار: پولیس

جموں، 5 جون (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع کشتواڑ میں ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کو حراست میں لیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ کشتواڑ میں ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ دج کرکے اس کو حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے خاتون منشیات فروش کی شناخت محفوظہ بیگم زوجہ رمیز راجہ ساکن سرکوٹ کشتواڑ کے طور پر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مذکورہ منشیات فروش منشیات اسمگلنگ کے کئی کیسوں میں ملوث ہے جس کے نتیجے میں اس کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تاکہ اس کی سرگرمیوں کو روک کر قصبے کے نوجوانوں کو منشیات کی لت میں پڑنے سے بچایا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے اس خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے ضلع جھیل بھدر واہ میں بند رکھا۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں