0

کشمیر:اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 7 جون : محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 7 اور 8 جون کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 9 سے 17 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں 10 جون گرمی کی لہر دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔
دریں اثنا سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 12.0 ملی میٹر اور کپوارہ میں 10.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 12.4 ملی میٹر اور 11.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
ادھر نا موافق موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے عین مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں