0

کشمیری عوام ناقابل یقین حدتک مددگار اورمہربان :جیکی شروف

سری نگر :ا۲،مئی:جے کے این ایس : 1980کی دہائی میں اپنے دورکی سپرہٹ فلم ’ہیرﺅ ‘ سے قبولیت ومقبولیت پانے والے بالی ووڈکے معروف اداکار جیکی شروف نے کشمیری عوام کو ناقابل یقین مددگار اورمہربان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جموں وکشمیرکی انتظامیہ بہت معاون ہے۔انہوں نے کہاکہ میں جموں و کشمیر حکومت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیر میں فلم سنگھم کی شوٹنگ کے دوران، بالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی شراف نے فلم انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کی غیر متزلزل حمایت کےلئے جموں و کشمیر حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو فلموں اور دیگر پروجیکٹوں کی شوٹنگ کےلئے جموں و کشمیر کا دورہ کرتے ہیں۔ معروف اداکار جیکی شروف نے جموں و کشمیر میں اپنے وقت کے دوران ملنے والی گرمجوشی اور ہموار تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے لوگ ناقابل یقین حد تک مددگار اور مہربان ہیں، اور انتظامیہ بہت معاون ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح سے یہ جگہ خوبصورت ہے،اسی طرح یہاںکے لوگ خوبصورت ہیں۔ بہت مزہ آیا۔جیکی شروف نے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بہت کچھ سنبھالا ہے، اور فلم سپورٹ، پولیس سپورٹ، آرمی سپورٹ، لوگوں کی سپورٹ، سب کی سپورٹ اور بہت سارے سیاحوں کو دیکھ کر اچھا لگا۔ سب نے لطف اٹھایا۔ یہاں کے لوگ بھی خوب محظوظ ہوئے۔ ہم نے سب سے زیادہ لطف اٹھایا۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔خیال رہے ایک نئی کہانی کیساتھ اپنے وقت کی کامیاب ترین فلم سنگھم کی شوٹنگ کیلئے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹی فلم کے ہیرﺅ اجے دیوگن اور جیکی شروف کیساتھ کشمیرمیں تھے اورانہوںنے اس فلم کے کئی مناظر شہر خاص میں واقع مشہور زینہ کدل پُل پر بھی فلمائے ،جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعدادفلم شوٹنگ سے محظوظ ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں