0

کشمیر: سیاحتی مقام سون مرگ میں آتشزدگی، ہوٹل کو نقصان پہنچا

سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں پیر کی شب آگ کی ایک وار دات میں ایک ہوٹل کو نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے سونہ مرگ میں پیر کی شام دیر گئے گلیشئر ہائٹس نامی ایک ہوٹل میں آگ نمو دار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں ہوٹل کو جزوی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں