0

کشمیر میں اگلے 9 دنوں کے دوران کسی ہیٹ ویو کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

سری نگر، 31 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے 9 دنوں کے دوران کسی بھی گرمی کی لہر کو خارج از امکان قرار دیا ہے تاہم صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں 2 سے 4 جون تک ہیٹ ویو جاری رہ سکتی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 31 مئی کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہےجس کے بعد وادی میں یکم اور دو جون کو بھی موسم کا یہی حال رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 3 اور 4 جون کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 4 سے 7 جون تک وادی کے کئی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈ وائزری میں کہا ہے کہ صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں 2 سے 4 جون تک موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے اور اس دورا ن ہیٹ ویو جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں اگلے 9 دنوں کے دوران کوئی ہیٹ ویو نہیں رہے گی۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں