0

کشمیر میں موسمی صورتحال دگر گوں، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

سری نگر، 5 جون : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود ہے اور کئی علاقوں میں رک رک کر ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 7 جون تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ رک رک ہلکی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 8 جون کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس کے بعد 9 سے 15 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا مکان ہے۔
محکمے نے کسانوں سے 6 جون تک اپنے آپریشنز معطل رکھنے کی صلاح دی ہے۔
ادھر سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران کپوارہ میں 5.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 7.8 ملی میٹر اور 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمے کے مطابق نا ساز موسمی صورتحال کے بیچ وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں