0

کشمیر میں موسم خشک، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ

سری نگر، 21 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بھی ایک بار پھر اضافہ درج ہوا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 28 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 28 مئی تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں 22 مئی سے گرمی کی لہر تیز تر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں کے پہاڑی اضلاع میں بھی اگلے چند دنوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے۔
دریں اثنا خشک موسم کے بیچ وادی میں پہلگام کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں