0

کشمیر میں 25 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 25 مئی تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کسانوں سے آپریشنز شروع کرنے کی صلاح دی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 17 مئی تک موسم موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 18 اور 19 مئی کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں 20 سے 25 مئی تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔،ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 25 مئی تک موسم میں کسی بڑی پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز شروع کریں۔دریں اثنا وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں