0

کشمیر میں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ

سری نگر، 5 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمے کے مطابق گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 اپریل تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران 5 اپریل کی صبح کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 11 اور 12 اپریل کو کچھ مقامات پر ہلکے درجے کے برف وباراں کا امکان ہے اور اس کے بعد 13 سے 15 اپریل تک بھی ہلکے درجے کے برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی توقع ہے۔محکمے سے کسانوں سے کہا کہ وہ 10 اپریل تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز چلا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں