0

کشمیر میں 10 اپریل تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان

سری نگر، 6 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 10 اپریل تک موسم خشک و خوشگوار رہ سکتا ہے اور کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں کام کر سکتے ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں 11 اور 12 اپریل کہیں کہیں رات کو ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 13 سے 15 اپریل کو کئی مقامات پر رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 10 اپریل تک کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز چلا سکتے ہیں۔دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ادھر وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی دھوپ چھائی رہی اور کسانوں کو اپنے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں مختلف کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں