0

کشمیر میں 4 سے 7 جون تک رک رک کر بارشوں کا امکان، جموں میں 4 جون تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی توقع

سری نگر، 3 جون (یو این آئی) خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 4 جون سے 7 جون تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
ادھر صوبہ جموں میں 4 جون تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 3 جون کو کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہ وادی میں 4 سے 7 جون تک گرج چمک کے ساتھ رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 8 سے 13 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا کہ وہ 5 اور 6 جون کو اپنے آپریشنز چلانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں میں 2 سے 4 جون تک ہیٹ ویو جاری رہ سکتی ہے جبکہ کشمیر میں اگلے 8 دنوں کے دوران اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بھی ایک بار پھر اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں