0

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر، 22 اپریل (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت مختار احمد ملک ولد عبدالخالق ملک ساکن ناگام اور آکاش بشیر ولد بشیر احمد موچھی ساکن منڈ کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن دمہال ہانجی پورہ کی ایک پولیس ٹیم نے ناکہ چیکنگ کے دوران کوثر بال کراسنگ پر ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے ایک پالی تھین بیگ اٹھا رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران بیگ سے 8 سو گرام چرس پائوڈر اور 130 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت مختار احمد ملک ولد عبدالخالق ملک ساکن ناگام کے طر پر کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن بہی باغ کی ایک پارٹی نے عالم گنج کراسنگ پر ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے ایک نائیلان بیگ اٹھا رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس بیگ سے 5 سو گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت آکاش بشیر ولد بشیر احمد موچھی ساکن منڈ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن دمہال ہانجی پورہ اور پولیس اسٹیشن بہی باغ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں