0

کولگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 25 فروری (یو این آئی) منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے 10 کلو پیسا ہوا بھنگ جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت ارسلان آزاد گنائی ساکن ملون کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن دیوسر میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں