0

کوکر ناگ میں 20سالہ نوجوان کو دکان کے اندر لٹکتے ہوئے پایا گیا

سری نگر،23مئی(یو این آئی)جنوبی ضلع کوکر ناگ کے ہانگل گنڈ علاقے میں 20سالہ نوجوان کی لاش دکان کے اندر لٹکتے ہوئے پائی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق 20سالہ امتیاز احمد جوکہ فوٹ ویئر دکان میں کام کر رہا تھا جمعرات کی صبح معمول کے مطابق کام پر گیا اور بعد ازاں اس کی لاش لٹکتے ہوئے برآمد کی گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گر چہ نوجوان کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
نوجوان کی موت کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں