0

کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

جموں،19مئی(یو این آئی) مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ کے کئی سرحدی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعدسیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ایس پی او نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کٹھوعہ کے جھانگی چیک علاقے میں چند مشتبہ افراد کو دیکھا گیا جس کے بعد بی ایس ایف اور پولیس نے مشترکہ طورپر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں