0

کٹھوعہ میں رہائشی مکان پر حملے کے بعد انکاونٹر شروع ، ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :پولیس

جموں،12جون:جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہیرا نگر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ملی ٹینٹوں نے رہائشی مکان پر حملہ کیا جس کے بعد وہاں پر مد بھیڑ شروع ہوئی۔
ان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک کٹھوعہ میں رہائشی مکان پر حملے کے بعد انکاونٹر شروع ، ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :پولیس مارا گیا جبکہ علاقے میں دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب کٹھوعہ کے سیدہ گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے رہائشی مکان میں گھس کر وہاں پر فائرنگ شروع کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے کی جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج آنند جین نے بتایا کہ کٹھوعہ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔
ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
علاوہ ازیں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہیرا نگر کے سیدہ گاوں میں ملی ٹینٹوں نے رہائشی مکان پر حملہ کیا جس کے بعد وہاں پر مد بھیڑ شروع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عدم شناخت دہشت گرد ہلاک ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں