0

کٹھوعہ میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت، سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا

جموں،14مئی(یو این آئی) جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے جتھانہ علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورسز اور فوج نے مشترکہ طورپر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ ضلع کے جھتانہ علاقے میں منگل کی صبح مقامی لوگوں نے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو دیکھا اور اس ضمن میں آرمی اور بی ایس ایف کو مطلع کیا ۔
مقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد بی ایس ایف اور فوج نے مشترکہ طورپر علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون آنند جین ، آئی جی بی ایس ایف ڈی کے بورا فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے ۔
ذرائع کے مطابق اے ڈی جی پی اور آئی جی بی ایس ایف آپریشن کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے کٹھوعہ کے جتھانہ علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی لوگوں نے چند مشتبہ افراد کو دیکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرا ر ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں