0

کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سری نگر، 16 مئی (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں گذشتہ شب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر گذشتہ شب قریب ایک بجے فوجی جوانوں نے در اندازوں کی مشکوک نقل و حمل دیکھی۔انہوں نے کہا: ؛ چلینج کرنے پر در اندازوں نے فائرنگ کی اور فوج کی طرف سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں طرفین کے درمیان انکاؤنٹر چھڑ گیا’۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہےاور علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران فی الوقت کوئی بھی لاش یا شئی فوج کے ہاتھ نہیں آئی ہے۔تاہم اس واقعے کے متعلق فی الوقت فوج یا پولیس کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ در اندازی کی یہ کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی ہے جب بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے انتخابی مہم بام عروج پر ہے۔ضلع کپوارہ بھی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کا ہی ایک حصہ ہے جس کے لئے 20 مئی کو پولنگ ہونے والی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں