0

گودریج انڈسٹریز گروپ کے ایک وفد کی منوج سنہا سے ملاقات

سری نگر، 21 مئی (یو این آئی) گودریج انڈسٹریز گروپ کے ایک وفد نے منگل کے روز راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی۔
اس وفد کی قیادت گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جرجیس گودریج کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق وفد نے موصوف لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ موجودہ سرمایہ کاری اور جموں وکشمیر میں اپنے کاروباری منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘گودریج گروپ کے ایک وفد جس کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر گودریج ایگرویٹ لمیٹڈ شری برجیس گودریج کر رہے تھے، کے ساتھ ملاقات کرکے خوشی ہوئی’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے کاروباری ترقی کے امکانات اور جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو فائدہ پہنچانے والے مواقع پر تبادلہ خیال کیا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں