0

ہم تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لئے پر عزم ہیں: منوج سنیا

سری نگر، 5 جون (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ حکومت تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا: ماحولیاتی نظام کے زوال کو دور کرنے کے لئے ہماری اجتماعی کاوشیں جاری ہیں تاکہ روزی روٹی اور غذائی تحفظ کو فروغ دیا جا سکے اور موسم کی شدید صورتحال کو روکا جا سکے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘یوم ماحولیات کے موقع پر میں لوگوں سے درخواست گذار ہوں کہ وہ زمین کی تباہی کو روکنے اور نہ صرف اپنی بلکہ پوری انسانیت کی مشترکہ بھلائی کے لئے زمین کی بحالی میں اپنا کر دار ادا کریں’۔
انہوں نے کہا: ‘ہمیں کرہ ارض کو آںے والی نسلوں کے لئے ایک ایسی جگہ کے طور چھوڑنا چاہئے جو ہمیں وراثت میں ملی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پہلے موحولیات’ ہمارا وژن ہے اور ہم تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا: ماحولیاتی نظام کے زوال کو دور کرنے کے لئے ہماری اجتماعی کاوشیں جاری ہیں تاکہ روزی روٹی اور غذائی تحفظ کو فروغ دیا جا سکے اور موسم کی شدید صورتحال کو روکا جا سکے’۔
بتادیں کہ 5 جون کو دنیا بھر عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں