0

ہندوستانی عام انتخابات 2024 اُلٹی گنتی شروع

:کل 21ریاستوں ویوٹیزکے 102لوک سبھاحلقوں میں پولنگ
انسانی اورمادی اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی انتخابی مہم جوئی
تقریباً97 کروڑ ووٹر،10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشن،1.5 کروڑ انتخابی عہدیدار
4جون 2024:تمام حلقوں میں بیک وقت ووٹ شماری،ساتھ ہی نتائج کااعلان
سری نگر:۷۱، اپریل: جے کے این ایس : اب جبکہ آج سے محض ایک دن بعد یعنی 19اپریل کو لوک سبھا انتخابات2024کے تحت پہلے مرحلے میںتمل ناڈﺅ کی کل39نشستوں سمیت 102حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے تو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پھرایک مرتبہ ووٹروں کیلئے اہم معلومات جاری کردی ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مختلف سماجی رابطہ گاہوں پر جاری اپنے ایک پوسٹ میں ووٹروں سے مخاطب ہوکر یہ جانکاری فراہم کی ہے کہ تقریباً97 کروڑ ووٹروں(رائے دہندگان)، 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں اور 1.5 کروڑ انتخابی عہدیداروں کےساتھ، ہندوستانی عام انتخابات 2024 انسان اور مادّی کی دنیا کی سب سے بڑی انتخابی مہم ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹروں سے مخاطب ہوکر کہاہے کہ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے ووٹ کے انمول حق کو استعمال کرکے اجتماعی اظہار اور بااختیار بنانے کے اس تہوار میں ہمارا ساتھ دیں۔کمیشن نے کہاکہ شیڈول کے مطابق 543 پارلیمانی حلقوں میں7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹر اپنی پولنگ کی تاریخ اور پولنگ اسٹیشن کی تفصیلاتhttps://electoralsearch.eci.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی سبھی543نشستوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ایک ہی دن 4جون 2024کو ہوگی اوراسی دن انتخابی نتایج کااعلان بھی کیاجائے گا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مزید کہاکہ ووٹنگ میں آسانی: پانی، شیڈ، بیت الخلا، ریمپ، رضاکاروں، وہیل چیئرز اور بجلی جیسے خصوصی انتظامات اور سہولیات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں کہ ہر ووٹر بشمول بزرگ اور معذور افراد آسانی کے ساتھ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹروں سے یہ بھی کہاہے کہ آپ کی سہولت کے لیے، انتخابات سے متعلق تمام ضروری معلومات، رجسٹریشن سے لے کر پولنگ اسٹیشن تک پولنگ کی تاریخوں تک، اور تمام ECI ایپس ECI کے آفیشل پلیٹ فارم https://elections24.eci.gov.inپر مل سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں