0

بابر اعظم کا ورلڈ کپ میں چھکوں کا قحط: 2021 سے اب تک ایک بھی چھکا نہیں

لاہور،16 فروری (یواین آئی ) ہندوستان کے خلاف شرمناک شکست کے بعد جہاں پوری پاکستانی ٹیم تنقید کی زد میں ہے، وہیں سابق کپتان بابر اعظم کے انفرادی اعداد و شمار نے ان کے مداحوں کو مزید مایوس کر دیا ہے۔
بابر اعظم نے 2021 کے ورلڈ کپ میں دبئی کے مقام پر ہندوستان کے خلاف چھکا لگایا تھا، جس کے بعد سے وہ اب تک مسلسل تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم (بڑی ٹیم) کے خلاف ایک بھی چھکا نہیں لگا پائے ہیں۔
2026 کے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھی بابر اعظم اپنی بیٹنگ سے اثر چھوڑنے میں ناکام رہے اور پاکستان کو 61 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کے خلاف میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر (10 رنز) میں بھی داخل نہ ہو سکے، جس سے ٹیم کے مڈل آرڈر اور ٹاپ آرڈر کی کمزوری کھل کر سامنے آگئی۔ مسلسل ناکامیوں اور بابر اعظم کی دفاعی بیٹنگ اپروچ پر شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں