0

بزرگ صحافی ظفرآغا جے انتقال پراردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کااظہار تعزیت

ممبئی 22 مارچ (یو این آئی) اردواور انگریزی کے بزرگ صحافی اور قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کا آج علی الصبح دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال ہو گیا ظفر آغا کی تدفین حوض رانی قبرستان میں عمل میں آئی۔اس موقع پر ممبئی میں اُردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ( یوجے اے) عہدیداران نے بھی اظہار تعزیت کیا۔
ایک آن لائن تعزیتی نشست میں جوکہ کارگزار صدر فاروق انصاری کی صدارت میں ہوئی،انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس میں جنرل سکریٹری اور ہندوستان کے مدیر سرفرازاحمد آرزو،خازن فاروق سید ،نائب صدر جاوید جمال الدین اور دیگراراکین شامل تھے۔
اس موقع پر جاوید جمال الدین نے مطلع کیاکہ اردو انگریزی کے بزرگ صحافی اور قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کا آج علی الصبح دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال ہو گیا ، وہ نمونیہ اور سینے کے انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھے، ظفر آغا کو پہلے دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا بعد میں ایک پرائیویٹ اسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی کیا گیا تھا جہاں انہوں نے آج علی الصبح ساڑھے پانچ بجے آخری سانس لی۔ ان کی نماز جنازہ درگاہ شاہ مرداں میں ادا کی گئی جب کہ ان کی تدفین حوض رانی قبرستان میں عمل میں آئی۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں صحافت اور مختلف شعبہ ہائے حیات کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔اس نشست میں تعزیتی قرارداد منظور کی گئی ۔
یواین آئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں