0

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

ملک کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ جانکاری دی ہے۔ محکمہ نے جمعرات کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ ایک مسافر بس، جو مبینہ طور پر بوٹسوانا سے لوگوں کو لیمپوپو میں موریا لے کر جا رہی تھی، حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سنڈیسیوے چکونگا نے کہا، “میں مماتکالا کے قریب المناک بس حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم ذمہ دارانہ طور پر ہر وقت انتہائی احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانے کی تاکید کرتے ہیں کیونکہ اس ایسٹر ویک اینڈ پرہماری سڑکوں پر زیادہ لوگ ہیں ۔”

راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے کی اصل وجہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں