0

جنوب مشرقی برازیل میں طوفانی بارش سے 23 افراد ہلاک، 5000 سے زائد بے گھر

ریو ڈی جنیرو، 25 مارچ (یو این آئی) جنوب مشرقی برازیل میں جمعہ سے جاری طوفانی بارش کی وجہ سے کم از کم 23 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 5000 سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ یہ معلومات ملک کے شہری دفاع نے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق طوفانی بارش سے ایسپریتو سینٹو اور ریو ڈی جنیرو کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں جہاں بالترتیب 15 اور 8 افراد ہلاک ہوئے۔
ان ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5000 سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔
برازیل کے جنوب مشرق پہاڑی علاقے میں لوگوں کی مدد کے لیے کشتیوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے ریسکیو اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ برازیل کی دو ریاستوں میں طوفان اور شدید بارشوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعدادکم از کم 25 ہوگئی ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہفتے کے آخر میں آنے والے سیلاب نے ریو ڈی جنیرو اور ایسپریتو سانتو کی ریاستوں کو بری طرح متاثر کیا جہاں حکام نے سیلاب کے باعث صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا۔
اتوار کو ایسپریتو سانتو میں مرنے والوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 17 ہو گئی تھی، جہاں پانی کی سطح بارش کی عارضی طور پر کم ہونے کے باعث نیچے آگئی جس سے ریسکیو کارکنان کو آگے بڑھنے میں مدد ملی۔
سب سے زیادہ متاثرہ میونسپلٹی میموسو دو سول تھی، جو ایسپریتو سانتو کے جنوب میں تقریباً 25 ہزار باشندوں پر مشتمل ایک قصبہ ہے، جہاں سیلاب سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں