0

سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھ کر 93.61 کروڑ ہو گئی

نئی دہلی، 23 اپریل (یواین آئی) ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی کل تعداد دسمبر 2023 کے آخر میں بڑھ کر 93.61 کروڑ ہو گئی جو ستمبر 2023 کے آخر میں 91.81 کروڑ تھی۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آراے آئی) نے آج یہاں اس سلسلے میں ڈیٹا جاری کیا۔ سہ ماہی بنیادوں پر انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 1.96 فیصد کا سہ ماہی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کل 93.61 کروڑ انٹرنیٹ صارفین میں سے وائر لائن انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.85 کروڑ اور وائرلیس انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 89.75 کروڑ ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 90.45 کروڑ اور نیرو بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.16 کروڑ ہے۔ براڈ بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دسمبر 2023 کے آخر میں بڑھ کر 90.45 کروڑ ہو گئی جو ستمبر 2023 کے آخر میں 88.5 کروڑ تھی، جس میں 2.21 فیصد کا سہ ماہی اضافہ درج کیاگیا۔ نیرو بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دسمبر 2023 کے آخر میں کم ہوکر3.16 کروڑ رہی جو ستمبر 2023 کے آخر میں 3.32 کروڑ تھی۔
وائر لائن صارفین کی تعداد دسمبر 2023 کے آخر میں بڑھ کر 3.18 کروڑ ہو گئی جو ستمبر 2023 کے آخر میں 3.09 کروڑ تھی، جس میں 2.79 فیصد کی سہ ماہی ترقی درج کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں