0

سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا : راجناتھ سنگھ

سری نگر،24مارچ(یو این آئی) لداخ یونین ٹریٹری میں سخت سردیوں کے بیچ ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے پر فوج کی تعریفیں کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر کبھی کبھی ناسازگار واقعات پیش آنے کے باوجود قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے فوج سے مخاطب ہو کر کہا: ‘اس کا اعزا آپ سب کے سر جاتا ہے آپ کا عزم سراہنا کا حقدار ہے، آپ لداخ میں سخت سردیوں کے باوجود اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، قوم آپ کی مقروض ہے’۔
ٓان باتوں کا اظہار وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لداخ میں جوانوں کے ساتھ ہولی کا تہوار منانے کے بعد مسلح افواج سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ؛’آپ سخت سردی کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے یہ سب اس لئے ممکن ہوا کہ ہماری افواج دن رات سرحدوں کی نگہبانی کر رہی ہیں۔
اس موقع پر راج ناتھ سنگھ نے ان بہادر جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، جنہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ، ایک مضبوط فوج کے لئے حکومت کی دوراندیشی اور نظریات کی تصدیق کرتے ہوئے ، مسلح افواج کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ، جو ہر حتمی صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہے۔
مرکزی وزیر دفاع نے کہاکہ لداخ کی سرزمین کرگل اور گلوان کی دھرتی ہے ،یہاں پر جوانوں نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہاکہ پانچ سال قبل جب وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال تو پہلا دورہ سیاچن اور لداخ کا کیا ۔ ان کے مطابق مجھے آج کمان پوسٹ اور سیاچن بھی جانا تھا تاہم خراب موسمی صورتحال کے باعث ایسا ممکن نہ ہو پایا۔
وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ میں یہاں فوجی جوانوں کے ساتھ ہولی منانے کی خاطر آیا ہوں۔
ان کے مطابق چیلنجز کے باوجود بھی لداخ کے اونچے پہاڑی علاقوں میں فوجی جوان اپنی خدمات نہایت ہی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا :’جس مستعدی کے ساتھ فوجی جوان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اسی مضبوطی کے ساتھ مرکزی سرکار بھی آپ کے لئے کام کر رہی ہیں۔ ‘
انہوں نے جوانوں کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار فوجیوں کے خاندانوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے پابند عہد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں