0

سرینگرکشتی اُلٹنے کا سانحہ گنڈبل سری نگرمیں پھر زخم ہرے ،پھر آنکھیں اشکبار ،پھر فضا غمناک

12ویں روزایک اور لاپتہ معصوم لڑکے کی نعش برآمد،2روزمیں دوسری نعش ملی، ایک شخص ہنوز لاپتہ
سری نگر:۷۲، اپریل: جے کے این ایس : سرینگر کے مضافات میں واقع غم سے نڈھال علاقے گنڈ بل میں ہفتہ کی صبح اُسوقت پھر زخم ہوگئے ،ہرآنکھ اشکبار ہوئی اور پوری فضاءغمناک ہوئی ،جب یہاں یہ اطلاع پہنچی کہ16اپریل کو کشتی اُلٹنے کے نتیجے میں جہلم میں ڈوبے ایک اور معصوم لڑکے کی نعش کو سانحہ کے 12ویں روزسیمنٹ پُل نورباغ کے نزدیک دریاسے برآمد کیاگیاہے ۔خیال رہے جمعہ کی صبح ایک اور لڑکے کی نعش کو اولڈزیرﺅ برج راجباغ سری نگرکے نزدیک جہلم سے برآمد کیاگیاتھا۔16اپریل کو پیش آئے اس المناک حادثے کے دوران جہلم میں غرقآب ہوئے ایک شخص ابھی بھی لاپتہ ہے ،اور اسکی نعش کی تلاش جاری رکھی گئی ہے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 16تاریخ کو صبح کے وقت گنڈ بل سری نگر کے قریب ایک بڑی کشتی کے اُلٹ جانے کے نتیجے میں کم وبیش ایک درجن سے زیادہ افراد بشمول بچے اور خواتین دریائے جہلم میں ڈوب گئے تھے جبکہ ایک خاتون سمیت کم سے کم تین افراد کسی طرح جہلم سے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔کشتی اُلٹ جانے کے نتیجے میں کل9افرادڈوب گئے تھے ،جن میں سے 6کی نعشوں کو برآمد کیاگیا تھا تاہم باپ بیٹے کے علاوہ ایک اور کمسن لڑکا لاپتہ ہوگیاتھا۔حکام نے بتایاکہ ہفتہ کی صبح نورباغ علاقے میں سیمنٹ کدل کے نزدیک دریائے جہلم سے ایک لاپتہ لڑکے کی نعش کو برآمد کیاگیا اور گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ 3 افراد میں سے دوسری لاش ہفتہ کی صبح برآمد ہوئی ہے جبکہ جمعہ کی صبح ایک اور لڑکے کی نعش کو اولڈزیرﺅ برج راجباغ سری نگرکے نزدیک جہلم سے برآمد کیاگیاتھا۔16اپریل کوگرمائی راجدھانی سری نگر میں گنڈبل سے بٹوارہ دریائے جہلم کو پار کرنے والے کچھ لوگوں کے ساتھ ایک کشتی ڈوب گئی۔تاہم، دریائی پولیس اورکچھ بہادر شہریوں کی تیز رفتار کارروائی سے، چند لوگوں کو بچا لیا گیاتھا اور اُنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس کے بعد سے 3لاپتہ افراد،جن میں باپ بیٹا اورایک لڑکا شامل ہے، کی لاشوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری تھا اور ہفتی کی صبح سیمنٹ کدل نورباغ سری نگر کے قریب سے ایک اورلڑکے کی لاش ملی جبکہ ایک شخص کی لاش تاحال لاپتہ ہے۔حکام نے بتایاکہ سیمنٹ کدل کے قریب سے برآمد ہونے والی نعش کو ضروری طبی وقانونی لوازمات کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا اور لوازمات مکمل ہونے کے بعد معصوم لڑکے کی میت کو آبائی علاقہ گنڈ بل پہنچایاگیا۔حکام نے بتایا کہ لاپتہ لاش کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔اس المناک واقعے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، 6مہلوکین کی نعشوں کو پہلے دن یعنی16اپریل کو جہلم سے برآمد کرنے کے بعدغمناک ماحول میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ گزشتہ 24گھنٹوںمیں 2معصوم لڑکوں کی نشیں نکالی گئیں۔اُدھرایک لاپتہ لڑکے کی نعش کو12ویں روز سیمنٹ کدل نورباغ کے قریب جہلم سے برآمدکئے جانے کی خبر جب گنڈ بل پہنچی ،تووہاں پھرکہرام مچ گیا ،اور برسی بارش میں آنسوﺅں کا سیلاب گھر گھر بپا ہوا۔ہفتہ کی صبح جہلم سے برآمد ہوئے لڑکے کی نعش کی تدفین غمناک ماحول میں انجام دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں