0

سری نگر،جموں قومی شاہراہ،مغل روڑاورکرناہ ،کپوارہ سڑک پرٹریفک معطل :حکام

موسم میں بہتری آنے کے بعد ہی گاڑیوں کی آواجاہی ہوگی بحال:ٹریفک پولیس حکام
سری نگر:۷۲، اپریل: جے کے این ایس : حکام نے خراب موسم کی وجہ سے سری نگر،جموں قومی شاہراہ پر ہفتہ کو ٹریفک کی آمد و رفت روک دی۔اس دوران تازہ برف جمع ہونے سے پھسلن کی وجہ سے مغل روڑ پر ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ دلواس، میہڑ اور ہنگانی میں تازہ بارشوں کے نتیجے میں پھسلن حالات کے علاوہ دلواس میں مٹی کے تودے کی وجہ سے سڑک سکڑ جانے کی وجہ سے حکام نے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کرنے کا حکم دیا ۔آئی جی پی ٹریفک نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ سری نگر،جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے رام بن اور ادھم پور کے ٹریفک کنٹرول یونٹس سے سڑک کی مناسب حالت معلوم کریں۔اس دوران حکام نے پیر کی گلی کے قریب سڑک پر برف کے جمع ہونے اور خراب موسم کے پیش نظر حکام نے ہفتہ کو مغل روڈ کو بند کرنے کا حکم دیا۔ حکام نے میڈیا کو بتایا کہ تاریخی مغل روڑ پر تازہ برف جمع ہنے کی وجہ سے پھسلن کی حالت اور سڑک پر پتھرآنے کے امکان کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیر کی گلی اور دبجان کے قریب مسلسل برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن،مٹی کے تودے اور پتھرگرآنے کے خدشے کے پیش نظر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ موسم میں بہتری اور سڑک کی صفائی تک سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رکھا جائے گا۔اُدھرتازہ برف باری کے درمیان کرناہ،کپواڑہ سڑک کو بھی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بندکردیاہے۔حکام نے بتایاکہ سادھنا ٹاپ پر تازہ برف باری کے درمیان کرناہ،کپواڑہ روڈ گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند ہے۔انہوںنے بتایاکہہفتہ کو سادھنا ٹاپ پر کئی انچ برف جمع ہونے کے بعد اس سڑک پر ٹریفک کو معطل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بندش عارضی ہے اور موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔کرناہ انتظامیہ نے موسم کی ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں اونچی جگہوں کے لوگوں اور مختلف آبی ذخائر کے قریب رہنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں