0

سری نگر: باغات میں آتشزدگی کی واردات میں رہائشی مکان کو نقصان

سری نگر،29مارچ(یو این آئی)سری نگر کے باغات علاقے میں جمعے کے روز آتشزدگی کی ایک واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے باغات علاقے میں جمعے بعد دوپہر رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مکان کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقب احمد کی سربراہی میں فائر اینڈ ایمرجنسی کی ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
معلوم ہوا ہے کہ انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان کی اوپری منزل کو نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں