0

سورج گرہن کے باعث کتنے روزے ہوں گے؟ ماہر فلکیات نے بتادی

ا
دبئی، 26 مارچ (یو این آئی) ماہر فلکیات وموسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے جبکہ عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہر فلکیات وموسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے بتایا کہ پیر کو صبح 10 بجکر دو منٹ پر چاند گرہن تھا جس کا مشاہدہ نہیں ہوسکتا جبکہ فلکی حساب سے اسی دن چاند بدر التمام ہوا ہے۔
ماہر فلکیات وموسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں عام طور پر چاند گرہن نظر نہیں آتا نہ ہی اس کی نماز پڑھی جاتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسی طرح 8 اپریل بمطابق 29 رمضان کو شمالی اور وسطی امریکہ میں سورج گرہن ہو اجو مشرق وسطی میں نظر نہیں آئے گا۔
اس اعتبار سے اس دن یعنی 29 رمضان کو ہلال کی پیدائش ممکن نہیں ہوگی نہ ہی اسے دیکھا جاسکے گا، اس دن چاند، سورج غروب ہونے سے پہلے ڈوب جائے گا۔
ماہر فلکیات و موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات کے اعتبار سے رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے جبکہ عید الفطر بدھ 10 اپریل کو منائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں