0

سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں برفانی تودا گر آیا

سری نگر،29مارچ(یو این آئی)سیاحتی مقام سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں ایک بھاری برکم برفانی تودا گرآیا جس کی زد میں دو گاڑیاں آئیں تاہم ریسکیوٹیم کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گاڑی میں موجود مسافروں کو بچایاگیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعے بعد دوپہر سونہ مرگ کے ہنگ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یہاں اچانک برفانی تودا گر آیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ برفانی تودے کی زد میں دو گاڑیاں آئیں جن میں سوار مسافروں کو وقت رہتے محفوظ جگہ منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت پر پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور گاڑی میں موجود لوگوں کو بچا لیا گیا۔
بتادیں کہ تاز ہ برف و باراں کے بعد ڈزاسٹر مینجمنٹ نے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں