0

وزیراعظم مودی نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “ہندوستان غم کی اس گھڑی میں روسی فیڈریشن کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔”

مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ہم ماسکو میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردی اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں روسی فیڈریشن کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماسکو میں جمعہ کی شب میں اس وقت دہشت گردانہ حملہ ہوا جب مسلح افراد کے ایک گروپ نے ماسکو میں کروکس سٹی ہال کنسرٹ کے مقام پر دھاوا بول دیا، فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا۔

روسی محکمہ صحت کے مطابق اس حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ تقریباً 145 افراد زخمی ہیںجن میں سے تقریباً 60 کی حالت تشویشناک ہے۔

دریں اثنا، دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنی خبر رساں ایجنسی اعماق کے ذریعے پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے ماسکو کے مضافات میں حملہ کیا ہے۔ “اس واقعے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ حملہ آوروں نے فرار ہونے سے قبل اس مقام پر بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں