0

وزیر اعظم نے کشمیری پنڈت برادری کو ہیراتھ پوشتے کی مبارکباد دی

نئی دہلی 15 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہیراتھ پوشتے تہوار کی مبارکباد دی جو کشمیری پنڈت برادری کی مالامال روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا، ’’اس مقدس موقع پر میں سبھی کے لیے تندرستی اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔ میری تمنا ہے کہ یہ تہوار کامیابی کے نئے راستے کھولے اور ہر گھر کو مسرت اور آسودگی سے بھردے۔‘‘
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی: ’’ہیراتھ پوشتے! یہ مقدس تہوار ہمار ی کشمیری پنڈت برادری کی مالامال روایات کا اظہار ہے۔
اس مبارک موقع پر میں سبھی کی زندگی میں تندرستی اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔ میری تمنا ہے کہ یہ تہوار کامیابی کے نئے راستے کھولے اور ہر گھر کو مسرت اور آسودگی سے بھر دے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں