0

گل ویر نے دی ٹین 2024 ایتھلیٹکس میٹ میں 16 سال پرانا 10000 میٹر کا قومی ریکارڈ توڑا

سان جوآن کیپسٹرانو، 17 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی رنر گل ویر سنگھ نے اتوار کو دی ٹین 2024 ایتھلیٹکس میٹ میں مردوں کی 10000 میٹر میں 16 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔
امریکہ کے کیلیفورنیا میں سان جوآن کیپسٹرانو میں منعقدہ ایتھلیٹکس میٹ میں 27:41.81 کے وقت کے ساتھ، گل ویرامریکی ڈریو ہنٹر کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈریو ہنٹر نے 27:38.87 کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جرمنی کے ایرون بینن فیلڈ 27:42.83 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ اس ایونٹ میں ہندوستان کا پچھلا قومی ریکارڈ 28:02.89 کا تھا۔ اسے سریندر سنگھ نے بنایا تھا۔
گل ویر سنگھ کی یہ کوشش 37 واں بہترین ایشیائی وقت بھی ہے۔ اس کے باوجود ٹاپ 100 کی فہرست میں کوئی اور ہندوستانی شامل نہیں ہے۔ گل ویر سنگھ نے گزشتہ سال ایشیائی کھیلوں میں اسی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے ابھی تک پیرس 2024 اولمپک کے لیے مقرر کردہ داخلے کا معیار27:00.00 عبور نہیں کیا ہے۔
ہندوستان کے کارتک کمار بھی 28:01.90 کی اپنی نئی ذاتی بہترین کارکردگی کے ساتھ نویں نمبر پر رہے۔
اویناش سابل دی ٹین میں مردوں کی 10000 میٹر کی الگ دوڑ میں 15 ویں لیپ پر باہر نکلنے کے بعد ڈی این ایف (دوڑ مکمل نہیں کر پائے) کردیا۔
پارول چودھری خواتین کی 10000 میٹر کی دوڑ میں 32:02.08 کے وقت کے ساتھ 20 ویں نمبر پر رہیں اور اس زمرہ میں تیسری تیز ترین ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ ایک نیا ذاتی بہترین سیٹ کرنے کے باوجود وہ پیرس 30:40.00 وقت کے اولمپک کوالیفائنگ معیار کو پورا کرنے میں ناکام رہیں۔
خواتین کی 10000 میٹر کی ایک الگ دوڑ میں، سیما نے 32:07.67 کا ذاتی وقت نکال کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ وہ سنجیونی جادھو 32:21.76 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں، جب کہ انکیتا نے 32:48.71 میں فنش لائن عبور کرتے ہوئے آٹھواں مقام حاصل کیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں