0

12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کااعلان،74فیصدطلبہ کامیاب

سائنس ،ہوم سائنس ،کامرس اورآرٹس میں طالبات کو امتیازی پوزیشن حاصل،طالبات میں کامیابی کی شرح77فیصد

سری نگر :۶،جون:جموں وکشمیربورڈآف اسکول ایجوکیشن JKBOSEکی جانب سے 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کو جمعرات کی شام منظرعام پرلایاگیا ،جس کے مطابق 74فیصد اُمیدوار امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔طلباءمیں کامیابی کی شرح 72فیصد جبکہ طالبات میں امتحان پاس کرنے کی شرح اسے پانچ فیصد زیادہ یعنی77فیصد رہی ۔کل 93ہزار340طلباءاور طالبات نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں حصہ لیا،جن میں سے 69ہزار385کامیاب قرار دئیے گئے ہیں ۔اوریوں کامیابی کی مجموعی شرح74فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔کل25ہزار 435طلباءاور طالبات نے امتیازی پوزیشن میں امتحان پاس کیا ،33ہزار437طلبہ نے فسٹ ڈویژن حاصل کیا جبکہ 10ہزار318طلبہ نے سیکنڈ ڈویژن میں امتحان پاس کیااور 195اُمیدوار تھرڈڈویژن میں پاس ہوئے ۔ایک یا ایک سے زیادہ مضامین میں ناکام رہنے والے اُمیدواروںکی کل تعداد22 ہزار921 رہی جبکہ فیل یاناکام ہونے والے طلبہ کی کل تعداد1034رہی ۔اس دوران معلوم ہواکہ چاروں فیکلٹیز یعنی سائنس ،ہوم سائنس ،کامرس اور آرٹس میں پہلی یاامتیازی پوزیشن حاصل کرنے والی کل پانچ طالبات ہیں ،جن میں آرٹس میں باسنا شاہ نے 495یعنی 99فیصد نمبرات حاصل کئے ۔سائنس فیکلٹی میں ادیبہ محمدنامی طالبہ نے 494یعنی98.8فیصد نمبرات حاصل کرکے امتیازی پوزیشن پائی ۔ہوم سائنس فیکلٹی میں عائنین نیازی نامی طالبہ نے 494یعنی 98.8فیصد نمبرات حاصل کرکے امتیازی پوزیشن پائی جبکہ کامرس فیکلٹی میں دو طالبات آمنہ رشیداور وفافیروز نے 493یعنی 98.6فیصد نمبرات لیکر امتیازی پوزیشن پرقبضہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں