میاں الطاف اورمحبوبہ مفتی نے داخل کئے پرچہ نامزدگی
20اپریل کوکاغذات نامزدگی کی جانچ،22اپریل فارم واپس لینے کی آخری تاریخ ،7مئی کوپولنگ
اننت ناگ:۸۱، اپریل: جے کے این ایس : اننت ناگ ،راجوری پارلیمانی نشست کیلئے نیشنل کا نفرنس کے نامزد اُمیدوار میاں الطاف احمد اورپی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو باضابط طور پرریٹرننگ آفیسر کے دفترمیں حاضر ہوکر کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔اس پارلیمانی حلقے میں 7مئی 2024کو تیسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے آخری موقعہ پراس حلقے سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ لیا جبکہ بھاجپا اورکانگرنس نے بھی یہاں سے اپنے اُمیدوار میدان میں نہیں اُتارے ہیں ۔بی جے پی نے عوام سے این سی ،پی ڈی پی اور کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے جبکہ کانگریس انت ناگ راجوری حلقے میں نیشنل کانفرنس کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے۔ اپنی پارٹی اور پیپلز کا نفرنس کے علاوہ دیگر کچھ جماعتوںنے یہاں سے الیکشن لڑنے کااعلان کیا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 12اپریل کو اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کیلئے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعدجمعرات کو موصوف کے دفتر کے باہر سیاسی لیڈروں اورکارکنوں کا خاصا رش دکھائی دیا ،کیونکہ نیشنل کانفرنس کے نامزد اُمیدوارمیاں الطاف احمد اورپی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے دفترمیں حاضر ہوئے ۔دونوں اُمیدواروں کیساتھ اُن کی پارٹیوں کے سینئر لیڈران اوربڑی تعدادمیں کارکنان بھی تھے ۔نیشنل کا نفرنس کے نامزد اُمیدوار میاں الطاف احمدپارٹی کے نائب صدر عمرعبداللہ سمیت کئی سینئر لیڈروں نیز ریاستی کانگریس کے سابق صدر جی اے میرکے ہمراہ یہاں پہنچے اورانہوںنے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اسکے علاوہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی بھی اپنی پارٹی کے سینئر لیڈروں اوربڑی تعدادمیں کارکنوں کے ہمراہ ریٹر ننگ آفیسر برائے پارلیمانی حلقہ اننت ناگ ،راجوری کے دفترمیں پیش ہوئیں ،اورانہوںنے اس لوک سبھا سیٹ کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے آخری موقعہ پراس حلقے سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ لیا جبکہ بھاجپا اورکانگرنس نے بھی یہاں سے اپنے اُمیدوار میدان میں نہیں اُتارے ہیں ۔بی جے پی نے عوام سے این سی ،پی ڈی پی اور کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے جبکہ کانگریس انت ناگ راجوری حلقے میں نیشنل کانفرنس کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے۔ اپنی پارٹی اور پیپلز کا نفرنس کے علاوہ دیگر کچھ جماعتوںنے یہاں سے الیکشن لڑنے کااعلان کیا ہے ۔اپنی پارٹی نے اس نشست کیلئے ظفر منہاس کو اپنا اُمیدوار نامزدکیا ہے ۔خیال رہے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کیلئے اُمیدواروںکی جانب سے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ 19اپریل2024مقرر ہے ۔20اپریل کوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ،اُمیدوار اپنے فارم22اپریل تک واپس لیکر الیکشن سے دستبردارہوسکتے ہیںجبکہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقے میں 7مئی 2024کو تیسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
0