0

مودی کو این ڈی اے کی مکمل حمایت حاصل ہوئی

نئی دہلی، 7 جون : قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے رہنماؤں نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشی، ان کی قائدانہ صلاحیت اور 10 سال کے ان کے کام سے ملک کی ترقی اور دنیا میں ہندوستان کے فخر میں اضافہ کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ملک کو ترقی اور عوامی فلاح کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے موزوں رہنما ہیں مسٹر مودی کو نو منتخب این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب کرنے کے لئے پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں کہا گیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کی مسلسل تیسری جیت مسٹر مودی کی قیادت والی حکومت کے 10 سال کے کاموں اوروزیر اعظم کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔

این ڈی اے لیڈروں نے کہا کہ انتخابات کے دوران مودی حکومت کے بارے میں جو بے بنیاد باتیں پھیلائی گئیں عوام نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے مسٹرمودی کو غیر مشروط طور پر مکمل حمایت اور تعاون دینے کا عہد کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ہندوستان جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا اور سب کے ساتھ اور سب کی ترقی کے مسٹرمودی کے ویژن کے ساتھ ہندوستان ترقی یافتہ قوم کا ہدف بھی حاصل کرے گا۔

میٹنگ میں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے لیڈر این چندرابابو نائیڈو اور جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ این ڈی اے حکومت قومی اور علاقائی امنگوں کے درمیان مناسب توازن کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائے گی۔

وزیر اعظم کے ہر کام اور ہر بات کی حمایت کرنے کے اپنی پارٹی کے وعدے کو دہراتے ہوئےمسٹر کمار نے مسٹر مودی کے وزیر اعظم کے طور پر انتخاب کی منظوری دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بہار کے باقی ماندہ کام بھی ان کے دور حکومت میں مکمل ہو جائیں گے۔

یواین آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں