0

370کی منسوخی ،رام مندرکی تعمیر،CAAکا نفاذ،خواتین کو33فیصدریزرویشن 2014اور2019کی کامیابی سے ممکن ؓہمارا400پارکہنا کانگریس کیلئے پیٹ دردبن جاتاہے:مرکزی وزیر داخلہامت شاہ

سری نگر:۰۲، اپریل: جے کے این ایس : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ عوام نے2014 اور 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت دی تھی، اور پارٹی نے اس کا استعمال آرٹیکل 370 کو ختم کرنے، رام مندر کی تعمیر، شہریت ترمیمی قانونCAA کو نافذ کرنے اور لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو33 فیصد ریزرویشن دینے کےلئے کیا۔جے کے این ایس کے مطابق راجستھان کے شہرکوٹامیں وجے سنکلپ مہا سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے عوام سے مخاطب ہوکر کہاکہ آپ نے ہمیں 2014 اور 2019میں مکمل اکثریت دی، ہم نے 370 کو ختم کرنے، شری رام جنم بھومی پر مندر بنانے، سی اے اے کو نافذ کرنے اور لوک سبھا وریاستی اسمبلی میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے اکثریت کا استعمال کیا۔امت شاہ نے عوام سے کہاکہ اگر آپ نے 2019 میں کانگریس کو ووٹ دیا ہوتا تو کوٹا پی ایف آئی کا گھر بن جاتا۔ آپ نے وزیراعظم مودی کو ووٹ دیا اور انہوں نے پی ایف آئی کو ختم کر کے اُنہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پی ایف آئی پر سے پابندی ہٹا دیں گے۔ کانگریس ترقی مخالف پارٹی ہے۔امت شاہ نے مزید کہاکہ5 سال تک گہلوت کی حکومت رہی لیکن انہوں نے مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کو 5 سال تک آگے نہیں بڑھنے دیا۔ بھجن لال شرما کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، 3 ماہ کے اندر ہم نے مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔مزید برآں، وزیر داخلہ نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے کا اختتام جمعہ کو ہوا اور تمام سیٹوں پر کانگریس کا صفایا ہو گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ جب ہم400 کو پار کرنے کی بات کرتے ہیں تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ وہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ اگر بی جے پی کو 400 سیٹیں ملیں تو وہ ریزرویشن ختم کر دیں گے۔ مودی جی نے راجستھان کے 87 لاکھ کسانوں کو کسان سمان ندھی کے طور پر 20 ہزار کروڑ روپے دیئے۔3لاکھ لکھ پتی دیدی۔51 لاکھ غریب لوگوں کے گھروں میں نل کا پانی پہنچایا گیا۔2 کروڑ لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کا فائدہ دیا گیا۔ 86 لاکھ غریبوں کے گھروں میں بیت الخلاءبنانے کا کام کیا گیا۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ کانگریس ترقی مخالف پارٹی ہے۔راجستھان کی باقی13 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو مقابلہ ہوگا۔اس کے مطابق باقی مراحل7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو ہوں گے۔ 2019 کے آخری عام انتخابات بھی سات مرحلوں میں ہوئے تھے۔2019میں، بی جے پی نے25 میں سے24 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے زبردست کامیابی درج کی، جبکہ باقی ایک سیٹ راشٹریہ لوک ترانترک پارٹی کے امیدوار ہنومان بینیوال نے جیتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں