0

70 سال تک کانگریس نے آرٹیکل370 کو اپنی گود میں ایک ناجائز بچے کی طرح لاڈ کیا:امت شاہ

کانگریس والویہ بتاﺅ کیا کشمیر ہمارا نہیں؟
مودی سرکارنے 370کو ختم کرکے کشمیرکو ہمیشہ کےلئے ہندوستان کےساتھ متحد ملایا
سری نگر:۹،اپریل:جے کے این ایس : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کے حالیہ تبصرہ کو جمعہ کے روزشدیدتنقیدکانشانہ بنایا۔جے کے این ایس کے مطابق80پارلیمانی حلقوں پر مشتمل آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اُترپردیش کے معروف شہرمراد آباد میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ کانگریس کے کھڑگے جی پوچھتے ہیں کہ راجستھان اور اتر پردیش کے لوگوں کا کشمیر سے کیا لینا دینا ہے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مرادآباد کا ہر بچہ کشمیر کے لئے اپنی جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے کانگریس نے آرٹیکل370 کو اپنے بچے کی طرح پالا ہے۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کشمیر ہمیشہ کےلئے ہندوستان کے ساتھ متحد ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی سرکارنے وہ کام کیا ،جو کانگریس 7دہائیوں سے نہیں کرسکی ۔امت شاہ نے سوال کیا کہ بتاو ¿ کیا کشمیر ہمارا نہیں؟ کانگریس کے کھڑگے جی پوچھتے ہیں کہ راجستھان اور اتر پردیش کے لوگوں کا کشمیر سے کیا لینا دینا ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ70 سالوں تک کانگریس نے دفعہ 370 کو اپنی گود میں ایک ناجائز بچے کی طرح لاڈ کیا۔امت شاہ کا لوگوں سے مخاطب ہوکرکہناتھاکہ آپ نے مودی جی کو دوسری بار وزیر اعظم بنایا اور انہوں نے5 اگست2019 کو آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا۔ آج ہمارا ترنگا وہاں فخر سے لہرا رہا ہے۔ مودی جی کی قیادت میں کشمیر ہمیشہ کے لیے ہندوستان کے ساتھ متحد رہا ہے۔امت شاہ نے رائے دہندوں پر زور دیا کہ وہ ریاست اُترپردیش کی تمام89 لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کو کامیاب بنائیں۔وزیر داخلہ نے ریاست کے لوگوں کی بھی ستائش کی اور لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی2کامیابیوں کا سہرا یوپی کو دیا کیونکہ ریاست نے 2014 میں بالترتیب73 اور 2019 میں65 نشستوں کی پیشکش کی تھی۔اپنی حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، امت شاہ نے کہا،گزشتہ 10 سالوں میں پی ایم مودی نے ملک کی معیشت کو 11 ویں نمبر سے5 ویں نمبر پر پہنچایا، اب آپ انہیں تیسری بار پی ایم بنائیں، وہ ملک کی معیشت کو دنیا میں تیسرا سب سے بڑا بنائے گا، یہ مودی کی ضمانت ہے۔۔امت شاہ کاکہناتھاکہ اب جموں وکشمیر باقی ریاستوں اورعلاقوںکی طرح ملک کا ناقابل تنسیخ حصہ بن چکاہے اوروہاں بدامنی اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کا قلع قمع ہورہاہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ اب جموں وکشمیرمیں دہشت گردی ،انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی کانام ونشان باقی نہیں ہے بلکہ وہاں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کاباب کھل گیا۔انہوںنے کہاکہ مرکزی سرکار نئے جموں وکشمیر کے اپنے وعدے پرکاربند ہے ،اور ہم بتدریج وہاں کے حالات کو مثبت انداز میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں